7 ستمبر 2012 - 19:30

چين کے صدر نے کہا ہے کہ عالمي کساد بازاري نے ان کے ملک کي معيشت کو بڑے چيلنجوں سے دوچار کرديا ہے-

ابنا: يہ بات صدر ہوجن تاؤ نے روس کے شہر ولادي وستوک ميں ايشيا پيسفک اکانومک کو آپريشن، اپيک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہي- انہوں نے کہا کہ عالمي اقتصادي جمود کي وجہ سے چين کو بہت سے اقتصادي چيلنجوں کا سامنا ہے  اور ان کي حکومت ان چيلنجوں سے نمٹنے کے لئے، موثر اور ٹھوس پاليسياں تيار کر رہي ہے-چين کے صدر نے کہا کہ عالمي معيشت ميں بتدريج بہتري آئے گي تاہم عالمي معيشت بدستورعدم استحکام کا شکار ہے اورعالمي مالياتي بحران کے اثرات پورے طور پر ختم نہيں ہوئے ہيں-ہو جن تاؤ نے کہا کہ بعض ملکوں کے قرضوں کا بحران مزيد پيچيدہ  اور ان کا حل دشوار تر ہوتا جارہا ہے-......./169